0
Monday 1 Apr 2024 01:28

امریکی رکن کانگریس کا غزہ پر ایٹمی حملےکا نفرت انگیز بیان

امریکی رکن کانگریس کا غزہ پر ایٹمی حملےکا نفرت انگیز بیان
اسلام ٹائمز۔ امریکی ری پبلکن رکن کانگریس نے غزہ پر ایٹمی حملےکا نفرت انگیز بیان دے دیا۔ امریکی ری پبلکن رکن کانگریس ٹم والبرگ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کو ہیروشیما اور ناگاساکی بنادینا چاہیے۔ متعصب رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ یہ جو بائیڈن کی سوچ ہے کہ ہمیں غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کی ضرورت ہے، میرا نہیں خیال ہمیں ایسا کرنا چاہیے، غزہ میں امداد پر ایک پیسا بھی خرچ نہیں ہونا چاہیے، بلکہ یہ سب جلد ختم ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1126127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش