0
Monday 1 Apr 2024 02:35

عرب ریاستیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں، جو بائیڈن کا دعویٰ

عرب ریاستیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں، جو بائیڈن کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ عرب ممالک مستقبل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں۔ نیویارک میں تقریب سے خطاب میں جوبائیڈن نے کہا کہ وہ سعودی عرب، مصر، اردن اور قطر سمیت دیگر تمام عرب ممالک کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ممالک مستقبل کے معاہدے میں اسرائیل کو مکمل طور پر تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی صدر نے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ صورتحال کے بعد ایک منصوبہ ہونا چاہیئے، دو ریاستی حل کے لیے راستہ نکلنا چاہیئے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اگر یہ آج نہیں ہو رہا تو مستقبل میں ایسا ہونا چاہیئے، ہم ایسا کرسکتے ہیں۔ صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ایسی پوزیشن میں ہے، جہاں اس کا وجود داؤ پر لگا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1126162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش