0
Monday 1 Apr 2024 08:38

یوم شہادت حضرت علیؑ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

یوم شہادت حضرت علیؑ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
اسلام ٹائمز۔ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس مبارک حویلی اندرون اکبری گیٹ سے برآمد ہو کر کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ مرکزی جلوس کے شرکاء کی گاڑیوں کیلئے 8 پارکنگ مقامات مختص کئے گئے ہیں۔ دہلی دروازہ، اڈہ کراؤن پلازہ، موچی باغ پارکنگ کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈی پلازہ نزد رنگ محل، سینٹرل ماڈل ہائی سکول بھی پارکنگ کیلئے مختص ہے۔ داتا دربار آئی ہسپتال، ڈپٹی کمشنر آفس، گریٹر اقبال پارک بھی پارکنگ کیلئے مختص کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چار ڈی ایس پیز،118 انسپکٹرز، 696 ٹریفک وارڈنز، 10 فوک لفٹرز، 2 بریک ڈاؤن تعینات کئے گئے ہیں۔

آزادی فلائی اوور سے تمام ٹریفک کو ریلوے اسٹیشن کی جانب بھجوایا جا رہا ہے، جبکہ کچہری چوک اور آزادی فلائی اوور سے جانب کربلا گامے شاہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ کچہری چوک سے تمام ٹریفک کوآؤٹ فال روڈ، سگیاں، رنگ روڈ پر ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے۔ سرکلر روڈ کی طرف سے آنیوالی ٹریفک کو شاہ عالم چوک سے جانب میو ہسپتال بھجوایا جا رہا ہے۔ جبکہ موری گیٹ جانب بھاٹی چوک سڑک مکمل طور پر بند کی گئی ہے۔ پانی والا تالاب کی جانب سے رنگ محل بھی سڑک بند ہے۔ چوک میلاد سے اندرون دہلی گیٹ جانب مسجد وزیر خان سڑک کو بند کیا گیا ہے جبکہ مستی گیٹ، ٹرن شاہی قلعہ اور علی پارک سے جانب ٹیکسالی سڑک بند کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1126166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش