0
Monday 1 Apr 2024 09:32

نادرا کو اضلاع میں اسلحہ لائسنس سنٹر کھولنے کی ہدایت

نادرا کو اضلاع میں اسلحہ لائسنس سنٹر کھولنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے نادرا کو ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر آفس میں اسلحہ لائسنس سنٹر کھولنے کا لکھ دیا ہے۔ کمپنیوں کے اسلحہ لائسنس محکمہ داخلہ خود بنائے گا۔ محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق نادرا ہر ضلع میں شہریوں کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کیلئے سنٹر کھولے گا۔ نئے اسلحہ لائسنس کیلئے اس ضلع کا ڈپٹی کمشنر منظوری دے گا۔ محکمہ داخلہ نے آبادی کے مطابق ہر ضلع کے ڈی سی کا کوٹہ مقرر کر دیا ہے۔ البتہ کمپنیوں کے اسلحہ لائسنس محکمہ داخلہ خود بنائے گا، جبکہ عوام کی انفرادی اسلحہ لائسنس اضلاع کے ڈی سیز بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1126168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش