0
Monday 1 Apr 2024 10:48

آزاد کشمیر بھر کی مساجد میں لاکھوں عاشقان اسلام اعتکاف بیٹھ گئے

آزاد کشمیر بھر کی مساجد میں لاکھوں عاشقان اسلام اعتکاف بیٹھ گئے
اسلام ٹائمز۔ شہر اقتدار و قرب و جوار سمیت آزاد کشمیر بھر کی مساجد میں لاکھوں عاشقان اسلام اعتکاف پر بیٹھ گئے، رمضان المبارک کے آخری عشرے میں روزے کے بعد اہم ترین عبادت اعتکاف ہے، ایس ایس پی مظفرآباد یسین بیگ نے چاروں تھانوں کے مہتمان کو کہا ہے کہ مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے کوائف بھی جمع کئے جائیں، اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لئے بعض مساجد کی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے سحری اور افطاری فراہم کرنے کے خصوصی انتظامات بھی کئے گیے ہیں جب کہ عام طور پر معتکفین کی سحر و افطاری کا ذمہ ان کے اہلخانہ نے کر رکھا ہے۔ آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان رات بھر اللہ کے حضور عبادت کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کریں گے، معتکفین بھی خصوصی طور پر عبادت کا اہتمام کریں گے۔ اس موقع پر مظلوم فلسطینی عوام اور کشمیریوں کیلیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی-
خبر کا کوڈ : 1126189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش