0
Monday 1 Apr 2024 08:09

حماس نے اسرائیل کیساتھ نئی بات چیت کیلئے وفد بھیجنے کی تردید کر دی

حماس نے اسرائیل کیساتھ نئی بات چیت کیلئے وفد بھیجنے کی تردید کر دی
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ نئی بات چیت کیلئے وفد قاہرہ بھیجنے کی خبروں کی تردید کر دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ نئی بات چیت کیلئے ابھی وفد بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا، دو طرفہ قیدیوں کی رہائی سے متعلق حماس کی جانب سے کوئی نمائندہ قطر یا مصر نہیں جا رہا، اسرائیل گذشتہ معاہدوں میں جھوٹا ثابت ہوا، اس لیے اعتبار نہیں۔ واضح رہے کہ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کیلئے مذاکرات اتوار کو مصری دارالحکومت قاہرہ میں دوبارہ شروع ہوں گے۔

غزہ کی پٹی میں تقریباً چھ ماہ سے جاری جنگ کو روکنے کی یہ تازہ ترین کوشش ہوگی، جس میں دونوں اطراف کے نمائندے شریک ہوں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حماس کا کہنا ہے کہ ان کا گروپ پہلے اسرائیل کے ساتھ اپنی گذشتہ بات چیت کے نتائج کے بارے میں قاہرہ کے ثالثوں سے جواب سننے کا منتظر ہے، متحارب فریقوں نے قطر اور مصر کی ثالثی میں مذاکرات کو آگے بڑھایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1126193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش