0
Monday 1 Apr 2024 09:30

بہت پہلے کہا تھا کہ شہباز کی سیاست چلے گی نواز شریف کی نہیں، شیخ رشید

بہت پہلے کہا تھا کہ شہباز کی سیاست چلے گی نواز شریف کی نہیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انہوں نے بہت پہلے کہا تھا کہ شہباز شریف کی سیاست چلے گی نواز شریف کی نہیں۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ 9 مئی کے تین مقدمات کی تین تین نقول ہمیں فراہم کر دی گئی ہیں، ہمارے خلاف 9 مئی کے 17 کیس چل رہے ہیں، 11 کیس دہشتگردی عدالت میں ہیں، وہاں آئندہ سماعت پر بھی پیش ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جنہوں نے چلانی ہے، انہوں نے چلانی ہے، ہماری خاموشی رنگ لائے گی، ہم چاہتے ہیں کہ غریب کا چولہا جلے، پاکستان کو آگے جانا چاہیئے، کیونکہ غریب کی حالت بہت خراب ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 27 رمضان کو مقتدر حلقے غریب لوگوں کیلئے معافی کا اعلان کریں۔ سابق وزیر نے مزید کہا کہ بہت پہلے کہا تھا (ن) میں سے (ش) نکلے گی، نواز شریف کی سیاست کی جگہ شہباز شریف نے لی ہے، بہت پہلے کہا تھا کہ شہباز شریف کی سیاست چلے گی، نواز شریف کی نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1126196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش