0
Monday 1 Apr 2024 12:09

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے فلیگ مارچ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے فلیگ مارچ
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد انتخابات کی آڑ میں بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز نے فلیگ مارچ کئے جن کا واحد مقصد کشمیری عوام کو خوفزدہ کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے بڈگام، سرینگر اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں میں فلیگ مارچ کئے تاکہ کشمیری عوام کو خوف زدہ کیا جا سکے اور وہ بھارتی پارلیمنٹ کے ڈھونگ انتخابات میں حصہ لیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تین لوک سبھا سیٹوں میں سے اسلام آباد، راجوری کی سیٹ پر 7 مئی کو، سرینگر کی سیٹ پر 13مئی کو اور بارہمولہ کی سیٹ پر 20 مئی کو پولنگ ہو گی۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز اور پولیس نے ملکر گاندربل، بارہمولہ، پلوامہ، کولگام، سوپور، شوپیاں، بانڈی پورہ اور دیگر علاقوں میں فلیگ مارچ کئے۔ ایک پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ ان فلیگ مارچوں کا مقصد ووٹروں میں ایک محفوظ اور سازگار ماحول پر اعتماد پیدا کرنا تھا تاکہ وہ انتخابی عمل میں بغیر کسی خوف کے حصہ لے سکیں۔ لیکن حریت پسند کشمیریوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی مسلط کردہ انتظامیہ فلیگ مارچ کی آڑ میں لوگوں کو خوفزدہ کرنا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1126207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش