0
Tuesday 2 Apr 2024 11:51

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام ٹائمز۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کیخلاف درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں مگر پاکستان میں بڑھ گئی ہیں، عیدالفطر سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا طوفان لے کر آئے گا۔ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دائر کی گئی درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عملدرآمد روکا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1126246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش