0
Wednesday 1 May 2024 09:16

مولانا اعجاز قادری کے خلاف سازشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، طاہر کھوکھر

مولانا اعجاز قادری کے خلاف سازشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، طاہر کھوکھر
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر و چیئرمین ایکشن کمیٹی نے ہمراہ، صاحبزادہ افضال احمد، صاحبزادہ افتخار احمد، پروفیسر عبدالسلام، عارف بٹ، چوہدری برکت، خلیفہ فضل حسین قادری، سلطان کھوکھر نے پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مرکزی جامع مسجد کی حفاظت کر رہے ہیں اور اس کی حفاظت کریں گے اس کو لینڈ مافیا کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی جامع مسجد اور مولانا اعجاز قادری کے خلاف سازشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے، کچھ عناصر اس کو کوئی دوسرا رنگ دے رہے ہیں، ہمارا کسی مسلک یا کسی جماعت سے کوئی اعناد یا کوئی مسئلہ نہیں ہے، جان بوجھ کر انارکی پھیلائی جا رہی ہے، ہم مسلمان ہیں اور اور حضرت محمد(ص) کے امتی ہیں ہمیں کسی سے سرٹیفیکٹ لینے کی ضرورت نہیں، ہمارا اللہ اور آخری نبی پر ایمان ہے بعض عناصر اس کو دوسرا رنگ دے کر اس کا رخ موڑنا چاہتے ہیں۔ مرکزی جامع مسجد وراثتی جائیداد پر قائم ہے اور اللہ کا گھر ہے اس پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں ہے، آزاد کشمیر میں انارکی نہ پھیلائی جائے اور اسے دوسرا رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے، ایسے لوگ بیانات دے رہے ہیں جن کو نہ حقائق کا پتہ ہے اور نہ ہی علم ان کا یہ ٹوٹ کا کامیاب نہیں ہو گا اور اصل حقائق سے رخ نہیں موڑنے دیں گے۔ سانحہ کے ایف سی سے مرکزی جامع مسجد کو جوڑنا اور مولانا اعجاز قادری کو جان بوجھ کر ملوث کرنے والوں کے مقاصد کیا ہو سکتے ہیں ان کو اس میں کیوں ملوث کیا گیا ہے ان کو بے گناہ گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بےگناہ لوگوں کی رہائی اور اصل مجرمان کی گرفتاری تک اپنی آواز کو بلند کرتے رہیں گے، سانحہ کے ایف سی کی آڑ میں میرپور کے اور ریاستی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی، علماء، شرفاء کی پگڑیاں اچھالی گئیں، سوشل میڈیا پر بدامنی اور شرپسندی پھیلائی گئی، جھوٹے الزامات من گھڑت کہانی بنائی گئی، ان کو کٹہرے میں لایا جائے، حکومت انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرے اور ان شر پسند عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ مولانا اعجاز قادری کو فوری طور پر رہا کیا جائے، سوشل میڈیا پر گند پھیلایا گیا، انتظامیہ اگر مخلص تھی تو ان عناصر کے خلاف کیوں کارروائی نہیں ہو سکی جنہوں نے سوشل میڈیا پر گند پھیلایا، شرفاء کو بدنام کیا اور ان کی پگڑیاں اچھالی، ان کی عزت نفس مجروح کی گئی، ہم اپنے حق کے لیے لڑیں گے اور حقائق عوام کے سامنے لائیں گے، اصل حقائق کو دبایا جا رہا ہے اور اصل مجرمان کو چھپایا جا رہا۔
خبر کا کوڈ : 1132269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش