0
Saturday 11 May 2024 18:24

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے صحافی شیریں ابو عاقلہ کی شہادت کو 2 سال ہوگئے

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے صحافی شیریں ابو عاقلہ کی شہادت کو 2 سال ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں فرائض کی ادائیگی کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والی صحافی شیریں ابو عاقلہ کی آج دوسری برسی منائی جا رہی ہے۔ صحافتی اور انسانی تنظیموں کا کہنا ہے کہ شیریں ابو عاقلہ قتل کی آزادانہ تحقیقات اور احتساب نہ ہونے سے اسرائیلی فوج کو غزہ میں کُھلی چھوٹ ملی اور اسرائیل نے غزہ جنگ کو صحافیوں کے لیے جدید تاریخ کی سب سے ہلاکت خیز جنگ بنا دیا، اسرائیلی فوج غزہ میں سات ماہ کے دوران 142 صحافیوں کو شہید کرچکی ہے۔

امریکہ کی شہریت رکھنے والی الجزیرہ نیٹ ورک کی صحافی شیریں ابو عاقلہ کو 11 مئی 2022ء کو جنین میں اسرائیلی چھاپے کی کوریج کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے اسنائپر نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ اسرائیل نے شیریں ابو عاقلہ کے قتل کا فلسطینی مزاحمتی گروپوں کو ذمہ دار ٹھہرایا، تاہم عالمی میڈیا کی رپورٹوں کے بعد اسرائیل نے تسلیم کر لیا کہ شیریں ابو عاقلہ کا قتل اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ہوا، لیکن اپنے فوجیوں کے خلاف کسی بھی مجرمانہ تحقیقات سے انکار کردیا۔
خبر کا کوڈ : 1134386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش