0
Saturday 11 May 2024 21:52

کےالیکٹرک جان لے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ نہیں ہونے دینگے، جماعت اسلامی

کےالیکٹرک جان لے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ نہیں ہونے دینگے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک جان لے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کسی صورت اضافہ نہیں ہونے دینگے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے تحت شہر بھر میں کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج مظاہرے ہوئے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شاہین کمپلیکس کے باہر مظاہرے سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے نیپرا میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 18 روپے کا اضافہ کرنے کی درخواست دی ہے، کے الیکٹرک جان لے جماعت اسلامی کسی صورت اضافہ نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے نیپرا سماعت میں بھی شرکت کی اور کراچی کے عوام کا مقدمہ لڑا ہے، 18 سال گزرنے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا بلکہ اضافہ ہوا۔
خبر کا کوڈ : 1134401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش