0
Saturday 11 May 2024 22:49

لندن اور امریکہ کی یونیورسٹیز کے طلبہ بڑی تعداد میں فلسطینیوں کے حق میں نکل پڑے

لندن اور امریکہ کی یونیورسٹیز کے طلبہ بڑی تعداد میں فلسطینیوں کے حق میں نکل پڑے
اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف طلبہ کا احتجاج جاری ہے، لندن اور امریکا کی یونیورسٹیز کے طلبہ بڑی تعداد میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نکل پڑے۔ لندن کی جامعات میں طلباء نے احتجاجی کمیپوں میں قیام کیا، سو ایس یونیورسٹی میں کیمپ کا نام "آزاد علاقہ" جبکہ یونیورسٹی کالج لندن میں کیمپ کا نام "رفح کیمپس" رکھ دیا گیا۔ امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کی عمارت کا ہال اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید صحافی شیریں ابو عاقلہ کے نام کر دیا گیا۔

اسپین میں ہزاروں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صہیونیوں فلسطینی سرزمین چھوڑ دو کے نعرے لگائے۔ جاپان میں سینکڑوں افراد نے انتفاضہ مارچ کیا، ٹوکیو میں مظاہرین نے نسل کشی بند کرو کے نعرے لگائے۔سوئیڈن میں موسیقی کے عالمی مقابلے "یورو ویژن سانگ" کے موقع پر فلسطینی حامیوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین آزاد کرو کے نعرے لگائے۔
خبر کا کوڈ : 1134454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش