0
Sunday 12 May 2024 14:02

آغا سید روح اللہ کے روڈ شو نکالنے کی اجازت کو منسوخ کرنے پر نیشنل کانفرنس انتظامیہ پر برہم

آغا سید روح اللہ کے روڈ شو نکالنے کی اجازت کو منسوخ کرنے پر نیشنل کانفرنس انتظامیہ پر برہم
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سرینگر نشست کے امیدوار آغا سید روح اللہ کو میر بہری اندرول ڈل میں بوٹ ریلی کی اجازت نہ ملنے پر نیشنل کانفرنس نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ایکس پر نیشنل کانفرنس نے انتظامیہ کی جانب سے بوٹ ریلی اور روڈ شو منعقد کرنے کی اجازت کو دیر رات گئے اچانک منسوخ کرنے پر کہا کہ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کس طرح بنا کسی ٹھوس وجوہات کے نیشنل کانفرنس کے امیدواروں کو اپنے لوگوں کے پاس جانے اور انتخابی مہم چلانے سے روکا جارہا ہے، جو کہ قابل افسوس اور شرمناک ہے۔

نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلٰی تنویر صادق نے ایکس پر لکھا ہے کہ ایک جانب سے این سی امیدوار کو میر بہری اندرول ڈل میں روڈ شو اور بوٹ ریلی نکالنے سے روکا جارہا ہے تو دوسری جانب بی جے پی کی ہم خیال جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت دی جارہی ہے اور انتظامیہ بھی بی جے کی حمایت یافتہ جماعتوں کو کھلا میدان دے رہی ہے جبکہ نیشنل کانفرنس کو ریلی اور روڈ شو کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این سی کے خلاف انتظامی اختیارات استعمال کرنے کی کوششوں کے باوجود اعتماد اور دیانت بالآخر غالب آئے گی۔ تنویر صادق کہا کہ ہم میر بہری ڈل کے ان لوگوں سے معذرت خواہ ہیں جنہوں نے تمام انتظامات کر رکھے تھے اور اپنے امیدوار کے آنے کا بیتابی سے انتظار کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1134482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش