0
Sunday 12 May 2024 09:58

مودی کی سیاست عوام کی خدمت نہیں بلکہ اقتدار کا حصول ہے، پرینکا گاندھی

مودی کی سیاست عوام کی خدمت نہیں بلکہ اقتدار کا حصول ہے، پرینکا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی انتخابی تقریروں کو کھوکھلی باتیں قرار دیا اور الزام لگایا کہ وہ سیاست کا استعمال صرف اقتدار حاصل کرنے کے لئے کر رہے ہیں نہ کہ عوام کی خدمت کے لئے۔ پرینکا گاندھی مہاراشٹر کی نندوربار پارلیمانی سیٹ سے کانگریس امیدوار گووال پاڈوی کی حمایت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہی تھیں۔ نریندر مودی نے ایک دن پہلے اس قبائلی اکثریتی حلقے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ مودی جو کچھ بھی کہتے ہیں وہ خالی الفاظ ہیں، جن میں کوئی وزن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نریندر مودی کی ایک ایسی تصویر دکھا دیں جس میں وہ کسی قبائلی کے گھر گئے ہوں اور ان کے مسائل کو سمجھا ہو۔

پرینکا گاندھی نے لوگوں سے کہا کہ یہ سیاسی لیڈروں کا فرض ہے کہ وہ اپنی ثقافت اور روایت کا احترام کریں، بی جے پی قبائلیوں کی ثقافت اور روایت کا احترام نہیں کرتی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ صدر دروپدی مرمو کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے اور ایودھیا میں رام مندر کے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔ کانگریس کی خاتون لیڈر نے کہا کہ جب حقیقت میں عزت دینے کی بات آتی ہے تو مودی جی پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ مودی جی بچوں کی طرح روتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ بدسلوکی ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1134485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش