0
Sunday 12 May 2024 17:33

پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کر کے عوام کو بڑا ریلیف دیا جاسکتا ہے، علامہ عارف واحدی

پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کر کے عوام کو بڑا ریلیف دیا جاسکتا ہے، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ایک درندہ ریاست کے ہاتھوں غزہ اور رفح میں نسل کشی جاری ہے، دنیا خاص کر مسلم حکمران مسلسل خاموش ہیں بلکہ اپنے آقاؤں کے اشاروں پر غاصب ریاست کو تسلیم کرنے کے درپے ہیں، جو فلسطینیوں کے ساتھ خیانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے تازہ صورتحال کے پیش نظر فعالیت کی ضرورت ہے، بڑی اور مؤثر پریس کانفرنس، اگلے جمعہ کو پورے ملک میں احتجاج اور مسلم ممالک کے سفرا سے ملاقاتیں کر کے فلسطین اور کشمیر کے لئے شعور بیدار کیا جاسکتا ہے۔ علامہ عارف واحدی نے پاکستان، ایران، افغانستان تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہمسائے ممالک تجارتی حوالے سے ہمارے لئے بہت مفید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کر کے عوام کو بڑا ریلیف دیا جاسکتا ہے، ایرانی صدر کے دورے کے دوران امریکی دھمکیوں کی وجہ سے ہمارے حکمران سہمے ہوئے نظر آئے حالانکہ افغانستان، عراق، ترکی اور دیگر ممالک امریکی دھمکیوں کی پرواہ کیے بغیر ایران سے کھلم کھلا تجارت کر ریے ہیں، ہم کیوں اتنی کمزوری دکھا رہے ہیں۔؟ ملی یکجہتی کونسل کے کمیشنز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ واحدی نے کہا کہ یہ کمیشنز بہت مفید ہیں، ان کو فعال کرنے کے لئے کچھ اقدامات کی اشد ضرورت ہے، امید ہے صدر محترم ان اقدامات کی اجازت دیں گے تو کمیشنز اپنا بہترین کردار ادا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1134544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش