0
Sunday 12 May 2024 18:45

غاصب صیہونی رژیم کیخلاف شکایت میں لیبیا کی شمولیت پر حماس کا خیرمقدم

غاصب صیہونی رژیم کیخلاف شکایت میں لیبیا کی شمولیت پر حماس کا خیرمقدم
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کی جارحیت اور نسل کشی کے خلاف عالمی عدالت انصاف (ICJ) میں زیرسماعت مقدمے میں شامل ہونے پر مبنی لیبیا کے تازہ اقدام کو سراہا ہے۔
 
لیبیا کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے حماس نے تاکید کی ہے کہ قابض صیہونی رژیم کے خلاف اس مقدمے میں لیبیا کی شمولیت، فلسطینی عوام کے حوالے سے لیبیا کی برادر قوم کے حقیقی موقف کی توثیق ہے کہ جو غاصب اسرائیلی قاتل مشین کے ہاتھوں انتہائی خوفناک قتل عام کا شکار ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک نے دنیا بھر کے تمام ممالک بالخصوص عرب و اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غاصب و مجرم صیہونی رژیم کو تنہا کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں اور غزہ کی پٹی سمیت تمام فلسطینی علاقوں میں بچوں، عورتوں و بوڑھوں سمیت تمام فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری اس سفاک رژیم کے انسانیت سوز جرائم کو روکنے کے لئے قابض صیہونی رژیم پر دباؤ ڈالنے کے ساتھ ساتھ اس جعلی رژیم کے دہشتگرد رہنماؤں کے محاکمے اور انہیں بطور جنگی مجرم ہیگ ٹریبونل کے حوالے کرنے کی ہر ممکن طریقے سے حمایت کریں۔

واضح رہے کہ گذشتہ شب جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہ لیبیا بھی قابض صیہونی رژیم کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت کے مقدمے میں شامل ہو گیا ہے، ہیگ کی عالمی عدالت نے تاکید کی ہے کہ اس اقدام کا مطلب یہ ہے کہ لیبیا بھی اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات نسل کشی کی ماہیت پر مبنی ہیں جو غزہ میں فلسطینیوں کو تباہ کرنے کے مقصد سے انجام دیئے گئے ہیں!
خبر کا کوڈ : 1134558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش