0
Sunday 12 May 2024 19:22

حزب اللہ کے حملہ آور ڈرون طیارے کو روکنے میں اسرائیلی F-16 کی شدید ناکامی

حزب اللہ کے حملہ آور ڈرون طیارے کو روکنے میں اسرائیلی F-16 کی شدید ناکامی
اسلام ٹائمز۔ یہ تصاویر ہفتے کی شام اس لمحے ریکارڈ کی گئیں کہ جب حزب اللہ لبنان کا ایک ڈرون طیارہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیلی کے اہم فوجی اڈے "بیت ہیلل" کی جانب بڑھ رہا تھا۔

جنوبی لبنان میں ایک گھر کی چھت سے ریکارڈ کی گئی یہ تصاویر ظاہر کرتی ہیں کہ لبنانی مزاحمتی محاذ کی جانب سے فائر کردہ خودکش ڈرون طیارہ، غاصب صیہونی رژیم کے پیشرفتہ ایف سولہ لڑاکا طیارے کی آسمان پر موجودگی کے باوجود مطلوبہ ہدف کی جانب بڑھ گیا جبکہ بعد ازاں اسرائیلی F-16 حزب اللہ کے ڈرون طیارے سے فائر کئے جانے والے ممکنہ ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے اینٹی ایئرکرافٹ میزائل کے ڈر سے اینٹی میزائل فلیئر فائر کرتا بھی نظر آیا۔

لبنانی مزاحمتی ڈرون کو روکنے میں ناکامی کے بعد، اسرائیلی لڑاکا طیارے نے کسی بھی ممکنہ تھرمل میزائل سے نشانہ بنائے جانے کے امکان پر متعدد مرتبہ اینٹی میزائل فلیئر فائر کئے اور وہاں سے چلتا بنا۔

بعد ازاں لبنانی مزاحمتی محاذ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس معاملے کی تصدیق کی اور اعلان کیا کہ اس کے مزاحمتکاروں نے بیت ہیلل کے صیہونی فوجی اڈے پر نصب آئرن ڈوم کے میزائل بیراج پر اپنے کامیاب ڈرون حملے کے بعد اسی ملٹری بیس کے مرکز میں موجود متعدد اسرائیلی افسروں و فوجیوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنانے کے لئے ایک دوسرا خودکش ڈرون بھی ارسال کیا۔

-

حزب اللہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی ایف سولہ لڑاکا طیارے کی جانب سے اس ڈرون کو روکنے کی تمام کوششوں کے باوجود وہ اپنے مقصد میں ناکام رہا اور بغیر پائلٹ کے اڑان بھرنے والے مزاحمتی ڈرون طیارے نے اپنے ہدف تک پہنچ کر اسے بالکل درست انداز میں کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے بیان کے چند منٹ بعد ہی غاصب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بھی واضح طور پر اس معاملے کی تصدیق کی اور اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیت ہیلل کے علاقے میں 2 خودکش ڈرون طیاروں کے حملوں کے باعث زوردار دھماکے ہوئے ہیں۔

-
خبر کا کوڈ : 1134559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش