0
Sunday 12 May 2024 21:58

نیتن یاہو غزہ میں خونی کھیل کھیل رہا ہے، اقوامِ متحدہ تماشائی بنی ہوئی ہے، حمیرا طارق

نیتن یاہو غزہ میں خونی کھیل کھیل رہا ہے، اقوامِ متحدہ تماشائی بنی ہوئی ہے، حمیرا طارق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیراہتمام پنجاب حکومت کی طرف سے منعقدہ موسیقی مقابلہ جات کیخلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ پاکستان میں لاکھوں بچے تعلیم جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں، پنجاب میں بچوں کو بنیادی تعلیمی سہولیات میسر نہیں اور حکومت پنجاب تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی بجائے موسیقی کے مقابلہ جات کے نام پر فحاشی اور عریانی کو فروغ دے رہی ہے۔ ایک طرف فلسطین میں اسرائیل مظالم ڈھا رہا ہے اور دسری طرف پاکستان میں امریکہ کے غلام امریکہ کی خوشنودی کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کے نہتے طلبہ و طالبات پر لاٹھی چارج کرتے ہیں۔ حکومت اپنا قبلہ درست کرے۔ مظاہرین سے جنرل سیکریٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی ڈاکٹر حمیرا طارق نے خطاب میں کہا کہ نیتن یاہو غزہ میں خونی کھیل کھیل رہا ہے اور اقوامِ متحدہ سمیت انسانی حقوق کے تمام ادارے بے بس تماش بینوں کا کرداد ادا کر رہے ہیں، آج جبکہ غزہ کو تباہ کر دیا گیا ہے، سقوطِ غزہ ہونے جا رہا ہے، صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کی طرف سے رفح میں پندرہ لاکھ پناہ گزینوں پر حملہ کا اعلان کیا جا چکا ہے، وطنِ عزیز میں گندم کا بحران جاری ہے، کسان سڑکوں پر گندم لیے بیٹھے ہیں اور حکومت کے پاس پیسہ نہیں، ایسے معاشی حالات میں پنجاب حکومت موسیقی کے مقابلوں پر خطیر رقم خرچ کر کے نوجوانوں میں ناچ گانوں کو فروغ دے کر معاشرتی بے راہ روی پھیلا رہی ہے۔ 
 
خبر کا کوڈ : 1134573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش