1
Sunday 12 May 2024 23:03

مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام میلاد مسعود سیدہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کا اہتمام 

مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام میلاد مسعود سیدہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کا اہتمام 
اسلام ٹائمز۔ ولادت باسعادت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے دفتر مجلس وحدت مسلمین و موسسہ شہید عارف حسین الحسینی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں صدر شعبہ مشہد مقدس حجتہ الاسلام والمسلمین آقائی عقیل حسین خان، حجة الاسلام آزاد حسین اور دیگر علمائے کرام، طلاب اور زائرین نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی یورپ سے آئے بزرگ عالم دین حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ غلام حُر شبیری تھے۔ اس موقع پر ولادت کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔ علامہ غلام حُر شبیری نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرزمین ایران سیدہ فاطمہ معصومہ کی وجہ سے متبرک ہے، جہاں ہر سال لاکھوں فرزندان اسلام دین کے نور سے اپنے اذہان اور قلوب کو منور کرتے ہیں۔ مسئول شعبہ مشہد مقدس حجة الاسلام والمسلمین آقائی عقیل حسین خان نے علامہ غلام حُر شبیری کے دفتر پہنچنے پر استقبال کیا اور شعبہ مشہد مقدس کی فعالیت سے آگاہ کیا۔ 
 
خبر کا کوڈ : 1134583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش