0
Monday 13 May 2024 04:26

رفح پر زمینی حملے کے آغاز سے اب تک 120 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی

رفح پر زمینی حملے کے آغاز سے اب تک 120 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی
اسلام ٹائمز۔ جنوبی غزہ کے رفح علاقے کی مرکزی ایمرجنسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ رفح شہر پر صیہونی فوج کے زمینی حملے کے آغاز سے اب تک تقریباً 120 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رفح کی مرکزی ایمرجنسی کمیٹی نے سنیچر کے روز اپنے بیان میں کہا کہ رفح شہر میں صیہونی حکومت کی نسل کشی میں تقریباً 30 فلسطینی شہری شہید ہوئے جبکہ اس شہر میں شہداء کی تعداد 2 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ زمینی آپریشن کے آغاز سے اب تک تقریباً 120 افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کمیٹی نے اس بات پر تاکید کی کہ صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری کی وجہ سے ہزاروں باشندے صوبے کے مرکز اور مغرب کی طرف فرار پر مجبور ہوگئے ہيں جہاں بے گھر ہونے والے افراد مقیم ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقے بالخصوص رفح پر صیہونی حکومت کی شدید بمباری کی وجہ سے ان کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔

اس کمیٹی نے مزید کہا کہ رفح کراسنگ کی بندش سے ان شہریوں کی زندگیاں متاثر ہوں گی جو فوری طور پر امداد پر منحصر ہیں جنہیں غاصب صیہونی حکومت رفح کراسنگ سے داخل ہونے سے روک رہي ہے۔ رفح کی مرکزی ایمرجنسی کمیٹی نے مزید کہا کہ رفح کراسنگ کو بند کرنا رفح کے واحد کویتی اسپتال کے کام کو روکنے کے مترادف ہوگا جو کہ اب بھی ضرورت کی اشیاء کی شدید قلت اور شہداء اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے محدود پیمانے پر کام کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1134638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش