0
Monday 13 May 2024 04:40

غزہ کے حق میں امریکی طلبہ کا احتجاج، گریجویشن تقریب میں فلسطینی رومال پہن کر آگئے

غزہ کے حق میں امریکی طلبہ کا احتجاج، گریجویشن تقریب میں فلسطینی رومال پہن کر آگئے
اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور مظلوم شہریوں پر صیہونی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں طلبہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ امریکا کی ڈیوک یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب کے دوران فلسطین کے حامی طلبہ فلسطینی رومال کفّیہ پہن کر شریک ہوئے اور فلسطین آزاد کرو کے نعرے لگائے۔
فوٹو: اے پی
بعد ازاں طلبہ نے اسرائیل حامی امریکی مزاحیہ اداکار جیری سینفیلڈ کو گریجویشن تقریب میں بطور مہمان مدعو کرنے پر تقریب سے واک آؤٹ کیا۔امریکی ریاست فلوریڈا میں فلسطینی پرچم تھامے خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لوگوں نے سڑکوں پر مارچ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1134645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش