0
Monday 13 May 2024 21:13

ایک سال سے انصاف ملنے کے منتظر ہیں،یاسمین راشد کا چیف جسٹس کو خط

ایک سال سے انصاف ملنے کے منتظر ہیں،یاسمین راشد کا چیف جسٹس کو خط
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سے اپیل ہے 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، ہم ایک سال سے انصاف ملنے کے منتظر ہیں، ہمیں انصاف دیں۔ انہوں نے جیل سے لکھے گئے اپنے خط میں کہا کہ 9 مئی کو سال گزر گیا ہے ابھی تک خواتین جیلوں میں ہیں،کسی بے گناہ کی ضمانت ہو بھی جائے تو نئے کیس میں گرفتاری ہو جاتی ہے، یہ انصاف نہیں سیاسی انتقام ہے، تحریک انصاف ایک سال سے نشانہ بنی ہوئی ہے۔ یاسمین راشد نے کہا کہ جعلی حکومت بتائے بار بار ججوں کے تبادلے کون کروا رہا ہے؟ جعلی حکومت بتائے پولیس مقدموں کا ریکارڈ لے کر کیوں نہیں آتی؟ اپنے خط میں پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جعلی حکومت بتائے دلائل دینے کی باری پر پراسیکیوٹر کہاں غائب ہو جاتا ہے؟
 
خبر کا کوڈ : 1134706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش