0
Monday 13 May 2024 13:44

لاہور، گستاخِ امام زمانہ احسن باکسر کی درخواست ضمانت خارج

لاہور، گستاخِ امام زمانہ احسن باکسر کی درخواست ضمانت خارج
اسلام ٹائمز۔ گستاخِ امام زمانہ ملعون احسن باکسر کی درخواست ضمانت ہائیکورٹ نے مسترد کر دی۔ ملزم احسن باکسر نے سیشن کورٹ سے درخواست ضمانت منسوخ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست کی مخالفت میں رانا فدا حسین ایڈووکیٹ، سید اسد حسین ایڈووکیٹ اور سید علی رضا نے دلائل دیئے۔ ملزم کی جانب سے احسان عارف ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد ملزم احسن باکسر ملعون کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ ملزم نے ایک تقریر کے دوران امام زمانہؑ کی شان میں گستاخانہ جملے کہے تھے۔ جس پر ان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 1134719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش