0
Monday 13 May 2024 18:18

ہر قسم کی دراندازی کا بھرپور جواب دیا جائیگا، سربراہ انقلابی گارڈز

ہر قسم کی دراندازی کا بھرپور جواب دیا جائیگا، سربراہ انقلابی گارڈز
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران کے سربراہ جنرل "حسین سلامی" نے آج صبح عوامی دفاعی رضاکاروں (بسیج) کی کانفرنس سے خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے رضاکاروں نے دشمن کے ساتھ تمام محاذوں پر فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوائل انقلاب سے ہی دشمن کی کوشش تھی کہ انقلاب اور اس نظام کو جنگ میں الجھا کر رکھا جائے۔ ہم گزشتہ چار دہائیوں سے عسکری، سیاسی، حفاظتی اور نفسیاتی محاذوں پر عالمی طاقتوں سے برسر پیکار ہیں مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ دشمن ہم سے زیادہ مضبوط ہونے کے باوجود ہمارے خلاف اپنے مطلوبہ نتائج نہیں لے سکا۔ جنرل حسین سلامی نے کہا کہ امریکہ خود کو ایران کا سخت ترین دشمن کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دشمن، ایران کو عالمی اقتصادی تنہائی کا شکار کرنا چاہتا ہے۔

انقلابی گارڈز کے چیف نے کہا کہ آج مغربی استعمار سے وابستہ مین اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا جمہوری اسلامی ایران کے خلاف کمر بستہ ہے۔ امریکہ پابندیوں کے ذریعے ایرانی عوام پر اپنے فیصلے مسلط نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عظیم قوم انہی پابندیوں کا سامنا کر کے اس وقت خود کفیل ہو چکی ہے۔ ہمیں تمام میدانوں میں رضاکاروں (بسیج) کا انقلابی تفکر نجات دلائے گا۔ یہ رضاکار (بسیج) عقائد کا مجموعہ ہیں۔ بسیج، جہاد کی روح کا مکتب ہے۔ تمام مشکلات کا سامنا کرنا اور دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ان رضاکاروں (بسیج) کی اہم خصوصیت ہے۔ یہ فورس انقلاب اسلامی کا اہم ستون ہے۔ آخر میں جنرل حسین سلامی نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی ہمارے خلاف کوئی سازش ہوئی تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1134788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش