0
Monday 13 May 2024 21:06

سپریم کورٹ، افواج پاکستان سمیت کسی بھی ادارے کو بدنام کرنے نہیں دوں گا، ایاز صادق

سپریم کورٹ، افواج پاکستان سمیت کسی بھی ادارے کو بدنام کرنے نہیں دوں گا، ایاز صادق
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب نے آرٹیکل 6 کا بڑا ذکر کیا، پی ٹی آئی نے میرے خلاف بھی آرٹیکل 6 لگانے کی کوشش کی، آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگانے کی حمایت کرتا ہوں، 1958 سے لے کر 2022 تک آئین توڑا کیا، ضرور آرٹیکل 6 لگنا چاہیئے شروع ایوب خان سے ہونا چاہیئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اسپیکر کی کرسی پر بیٹھ کر آئین توڑا گیا تھا پھر عدالت نے اسمبلی بحال کی تھی۔ اپوزیشن کی طرف سے شور شرابے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اپوزیشن رہنما عامر ڈوگر سے اپوزیشن کو چپ کرانے کا کہتے رہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپوزیشن نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی تقریر پر حکومتی ارکان خاموش رہے لہذا اب اپوزیشن اراکین بھی خاموشی سے تقریر سنیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ اگر احتجاج جاری رہا تو اجلاس دو دن کے لیے ملتوی کردوں گا، پھر ایک دن اجلاس کی کارروائی چلا کر صدارتی خطاب پر بحث ختم کردوں گا، اب میں پوائنٹ آف آرڈر مائیک نہیں دوں گا اور خواجہ آصف کے پاس ہی مائیک رہے گا۔

اسپیکر نے اپوزیشن اراکین کی دھمکی پر کہا کہ ہاؤس اسی طرح چلے گا اور میں اسے چلا کر دکھاؤں گا، پہلے اپوزیشن لیڈر کو مائیک دیا اب خواجہ آصف کو بولنے دیں، اراکین باری باری بات کریں اور اسمبلی کا نظم و ضبط برقرار رکھیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ ’عمر ایوب یہ ہاؤس کیسے نہیں چلے گا، میں آپ کو چلا کے دکھاؤں گا، میں سپریم کورٹ، افواج پاکستان سمیت کسی بھی ادارے کو بدنام کرنے نہیں دوں گا، اگر آپ سمجھتے ہیں دباؤ میں آؤں گا ایسے نہیں ہوگا اور اپوزیشن کی دھمکی یا زبردستی میں نہیں آؤں گا۔ اسپیکر اسمبلی نے ہدایت کی کہ ایوان کی کارروائی کے دوران اپوزیشن لیڈر نے اداروں کے حوالے سے جو نامناسب الفاظ کہیے انہیں حذف کردیا جائے۔ اس دوران خواجہ آصف اور اپوزیشن اراکین کی شدید تلخ کلامی ہوئی جس پر علی محمد خان اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی۔ خواجہ آصف کی تقریر کے بعد اسپیکر نے اجلاس کل 11 بجے تک ملتوی کردیا۔
خبر کا کوڈ : 1134803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش