0
Monday 13 May 2024 21:15

جی ایچ کیو میں شاندار تقریب، شہدا اور غازیوں کی خدمات کو شاندار خراج تحسین

جی ایچ کیو میں شاندار تقریب، شہدا اور غازیوں کی خدمات کو شاندار خراج تحسین
اسلام ٹائمز۔  آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہدا اور غازیوں کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے جان کے نذرانے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جوانوں اور افسران کو فوجی اعزازات سے نوازا، جبکہ شہدا کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افسران، جوانوں کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت اور دیگر ایوارڈ دیے گئے۔ آرمی چیف نے شہدا اور غازیوں کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے جان کے نذرانے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں۔ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہمارے شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، شہدا کے بہادر خاندانوں کے بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیروز ہیں، ہماری آزادی، سلامتی ان بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے اور ہمارے شہدا قوم کیلئے امید اور استقامت کی کرن ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1134805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش