0
Monday 13 May 2024 21:38

عمران خان کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

عمران خان کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، اسے سپورٹ کرنے والا کوئی غیر ملکی بھی ہو سکتا ہے۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ یہ کونسا جیل کا قیدی ہے، جسے سزا ہوگئی پارٹی چلا رہا ہے، ٹکٹ بھی دے رہا ہے، کبھی کسی کو یہ سہولت ملی، جیل سے حکومتیں اور سینیٹرز بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے باوجود اسے سزا نہیں ہوئی، ایک پاکستانی شہری کو بھارت اور اسرائیل سے کیوں فنڈنگ ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام مزید آتا جائے گا، آج جو شخص کروڑوں روپے کما رہا ہے، وہ ٹیکس نہیں دے رہا، ملک میں سیاسی گہما گہمی ہمیشہ رہی ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بھی کہا ہے کہ سب ساتھ مل کر بیٹھیں، پہلے سے حالات بہتر ہوں گے اور معیشت بہتر ہوگی، صدر زرداری نے لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال بہتر بنانے کا کہا ہے، صدر نے سرکاری زمینوں پر قبضے کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1134813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش