0
Monday 13 May 2024 21:28

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں تمام اضافی مخصوص نشستیں معطل کردیں

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں تمام اضافی مخصوص نشستیں معطل کردیں
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں اسمبلیوں کی تمام اضافی مخصوص نشستیں معطل کردیں، نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 77 ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے نوٹیفکیشن معطل کیے گئے ہیں۔ اس میں خیبر پختونخوا اسمبلی سے 21 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی جبکہ قومی اسمبلی میں 3 اقلیتوں کی رکنیت معطل ہوئی ہے۔

جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کی 11 خواتین اراکین اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے اقلیتوں کے 4 اراکین معطل کیے گئے جبکہ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 8 خواتین اراکین بھی معطل کی گئی ہیں۔ یہ مخصوص نشستیں اضافی طور پر نون لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں میں تقسیم کی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ 6 مئی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1134814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش