0
Monday 13 May 2024 21:58

افغانستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ایران کیجانب سے آمادگی کا اعلان

افغانستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ایران کیجانب سے آمادگی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں ایرانی سفیر اور افغانستان کے لئے صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی نے افغانستان میں سیلاب کے بعد افغان عوام سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان کے عوام کو امداد بھیجنے کے لئے تیار ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں حسن کاظمی قمی کا کہنا تھا کہ افغان حکام کی درخواست پر ریسکیو فورسز، طبی ٹیمیں اور ضروری امدادی اشیاء کہ جو افغانستان کے پیارے عوام کے لئے ایران کی عظیم قوم کا تحفہ ہیں، ایرانی ہلال احمر (ریڈ کریسنٹ) و امام خمینی(رح) ریلیف کمیٹی کے ذریعے جلد از جلد متاثرہ علاقوں کے لئے ارسال کر دی جائیں گی۔

دوسری جانب ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے بین الاقوامی امور کی نائب سربراہ راضیہ عالیشوندی نے بھی افغانستان میں شدید سیلاب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی ہلال احمر سوسائٹی اپنے ذاتی فرائض کی بنیاد پر انسانی مصائب کی تسکین کے لئے، افغانستان کی درخواست کی صورت میں اپنی طبی و امدادی ٹیمیں اور ساتھ ہی ساتھ بنیادی ضرورت کی اشیاء بھی ارسال کرنے کو تیار ہے!
خبر کا کوڈ : 1134823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش