0
Monday 13 May 2024 21:59

افغانستان کو علاقائی راہداری مرکز میں تبدیل کرنے کیلئے ازبکستان کیجانب سے بھرپور حمایت کا اعلان

افغانستان کو علاقائی راہداری مرکز میں تبدیل کرنے کیلئے ازبکستان کیجانب سے بھرپور حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ازبکستان کے وازیر ٹرانسپورٹیشن الہام محکموف نے افغانستان کے لئے اپنے ملک کے خصوصی نمائندے عصمت اللہ ایرگاشوف سمیت نجی شعبے، ریلوے، ارضیات و کان کنی کے شعبوں کے ماہرین پر مشتمل اپنی ایک تکنیکی ٹیم کے ہمراہ آج طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

طالبانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلان کے مطابق، اس ملاقات میں الہام محکموف نے کہا کہ تاشقند، افغانستان کو علاقائی راہداری مرکز میں تبدیل کرنے کے لئے کابل کی پالیسی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ افغان ٹرانس منصوبے کی عملی صورتحال و فزیبلٹی کے لئے ہی ازبک انجینئروں کی ایک اعلی ٹیم کے ہمراہ کابل آئے ہیں جبکہ آئندہ چند ہفتوں میں ریلوے ٹریک کے تعمیراتی آلات کے ہمراہ ایک دوسرا وفد بھی افغانستان کا دورہ کرے گا۔

ازبکستانی وزیر حمل و نقل نے یہ بھی کہا کہ تیل و گیس کی تلاش اور انہیں نکالنے کے لئے ارضیاتی ماہرین و کان کنی کی تکنیکی ٹیم طالبان کی وزارت کان کنی و تیل کے حکام کے ساتھ بھی ملاقات کرے گی۔

الہام محکموف نے دونوں ممالک کے درمیان 24 گھنٹے کسٹم و سرحدی خدمات کی فراہمی سمیت ٹرانزٹ ٹیرف کو کم کرنے کے لئے ازبکستان کی آمادگی کا اعلان بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 1134824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش