0
Monday 13 May 2024 22:03

ایران ہمیشہ سختیوں میں مدد کرنیوالا پہلا ملک ہوتا ہے، افغانستان

ایران ہمیشہ سختیوں میں مدد کرنیوالا پہلا ملک ہوتا ہے، افغانستان
اسلام ٹائمز۔ ہرات میں طالبانی وزارت خارجہ کے نائب نمائندے رحمت اللہ فیضان نے افغانستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے ایران کی جانب سے مکمل تیاری کے اعلان کے جواب میں کہا ہے کہ جب ہرات میں زلزلہ آیا تو سب سے پہلے جس ملک نے مدد پر مبنی آواز بلند کی اور ہرات میں امدادی ٹیمیں بھیجیں، وہ دیوار سے دیوار تک ہمارا ہمسایہ ملک ایران ہی تھا!

رحمت اللہ فیضان نے مزید کہا کہ اب ملک کے شمالی علاقوں میں آنے والے سیلاب کے بعد مدد پر مبنی پہلی آواز بھی ہمارے اسی ہمسایہ ملک ایران کی جانب سے ہی آئی ہے اور مجھے امید ہے کہ ایران و افغانستان کے دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے!
خبر کا کوڈ : 1134826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش