0
Monday 13 May 2024 22:07

علمائے کرام کی طاقت سے دشمن کو لاحق خوف

علمائے کرام کی طاقت سے دشمن کو لاحق خوف
اسلام ٹائمز۔ 14 ستمبر 1979ء کے روز قم المقدسہ کے مدرسہ فیضیہ میں مختلف عوامی طبقات کے ساتھ اپنے خطاب کے دوران آیت اللہ طالقانی کی شخصیت کے متعدد پہلوؤں، اسلام کی طاقت، علمائے اسلام کی ذمہ داریوں اور نوجوانوں و یونیورسٹی طلباء کی طاقت کو محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے رہبر کبیر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید روح اللہ الموسوی الخمینیؒ نے مسلم عوام کو علماء سے علیحدہ کرنے پر مبنی استعماری سامراج کی سازش پر خبردار کیا۔ 

اس حوالے سے اپنے خطاب میں امام خمینیؒ نے واشگاف الفاظ میں فرمایا:

اسلام دشمنوں نے آپ کو علمائے کرام سے دور کرنے کے لئے "رجعت پسند ملا" کی مذموم اصطلاح پر مبنی زہریلا ٹیکہ لگایا ہے۔ یہی قلم کہ جو علماء کو رجعت پسند قرار دیتے ہیں و لکھتے ہیں؛ یا تو سمجھتے نہیں اور انہوں نے علماء کے احوال کا مطالعہ نہیں کیا یا پھر وہ مغرض ہیں اور اس کا قلم کرائے پر ہے اور وہ اجرت لیتا اور لکھتا ہے... میرزا شیرازی رحمت اللہ علیہ کی اس آدھی سطر نے ہمارے ملک کو غیروں کے حلق سے باہر کھینچ لیا: "آج تمباکو کا استعمال حرام اور امام زمانہ کے خلاف جنگ ہے!" اس ایک لفظ نے ایک قوم کو مخالفت پر مجبور کیا! اس طاقت کو بالآخر کیوں توڑا جاتا ہے؟...
 
صحیفہ امام جلد 9، صفحہ 537
خبر کا کوڈ : 1134828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش