0
Monday 13 May 2024 22:15

غاصب اسرائیلی سفارتکاروں کی ترکی واپسی کا عمل شروع

غاصب اسرائیلی سفارتکاروں کی ترکی واپسی کا عمل شروع
اسلام ٹائمز۔ عالمی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں اسرائیلی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ تل ابیب نے رواں ماہ کے آخری چند دنوں میں اپنے سفارتکاروں کی ترکی واپسی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

مڈل ایسٹ آئی کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل نے جنگ غزہ کے باعث پیدا ہونے جانے والے سکیورٹی خدشات کے باعث ترکی سے اپنے سفارتکاروں کو تقریباً 6 ماہ قبل واپس بلا لیا تھا۔

اس دوران اسرائیلی ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیلیوں کی روانگی سکیورٹی مسائل کی وجہ سے وقوع پذیر ہوئی تھی جبکہ اس وقت اسرائیل، ترکی میں اپنے سفارتکاروں کو بتدریج واپس بھیجنے کی کوشش کر رہا ہے!

اس حوالے سے مڈل ایسٹ آئی کے ساتھ گفتگو میں ایک ترک اہلکار نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب جاری ماہ، تل ابیب کے ساتھ تجارتی تبادلے کو بظاہر مکمل طور پر روک دینے پر مبنی انقرہ کے اقدامات کے بعد ترکی و اسرائیل کے باہمی تعلقات گزشتہ برسوں میں کم ترین سطح پر آ چکے ہیں اور ترکی کے حکومتی میڈیا کے مطابق، انقرہ نے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی بلا روک ٹوک ترسیل اور جنگبندی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1134829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش