0
Monday 13 May 2024 23:15

پُرتشدد انتہا پسندی روکنے کیلئے پاکستان اور امریکہ تعاون جاری رکھنے کیلئے پُر عزم

پُرتشدد انتہا پسندی روکنے کیلئے پاکستان اور امریکہ تعاون جاری رکھنے کیلئے پُر عزم
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ پر پاکستان امریکہ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق پُرتشدد انتہا پسندی روکنے کیلئے پاکستان اور امریکہ نے تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت سے متعلق ڈائیلاگ 10 مئی کو واشنگٹن میں ہوا، اقوام متحدہ اور او آئی سی کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ سید حیدر شاہ نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے کوآرڈی نیٹر برائے انسداد دہشت گردی الزبتھ رچرڈ نے امریکہ کی نمائندگی کی، مشترکہ ڈائیلاگ میں علاقائی اور عالمی سلامتی کو درپیش اہم چیلنجز پر غور کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے نمٹنے میں پاک امریکہ تعاون پر زور دیا، خطے میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے موجود منظر نامے پر بات چیت ہوئی۔

مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پاکستان اور امریکہ کے حکام نے انسداد دہشت گردی تعاون اور استعداد کار میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا، ڈائیلاگ میں تکنیکی مہارت، سرحدی سلامتی، ڈھانچے اور تربیت کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق ڈائیلاگ میں 300 سے زائد پولیس اور فرنٹ لائن پر امریکہ کی تربیت کے حوالے سے بھی امور پر بات چیت کی گئی۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے اتفاق کیا کہ داعش خراسان، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کیخلاف شراکت داری خطے میں سلامتی کو آگے بڑھائے گی، دونوں حکومتوں نے پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔
خبر کا کوڈ : 1134849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش