0
Tuesday 14 May 2024 00:46

ملتان، سابق ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ کے بھائی کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، حمایت کا اعلان 

ملتان، سابق ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ کے بھائی کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، حمایت کا اعلان 
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سابق ایم این احمد حسین ڈیہڑ کے بھائی نور حسین ڈیہڑ کی ملاقات، ملتان کے حلقہ این اے 148کے ضمنی انتخابات میں حمائت کا اعلان۔ سابق ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ کے بھائی نور حسین ڈیہڑ نے سوموار کو چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نور حسین ڈیہڑ نے حلقہ این اے 148 کے ضمنی انتخابات میں ان کے فرزند سید قاسم گیلانی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ اپنے بھائی احمد حسین ڈیہڑ کی جانب سے ہم سید یوسف رضا گیلانی کو یقین دلاتے ہیں کہ سید علی قاسم گیلانی کی ضمنی الیکشن میں کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے احمد حسین ڈیہڑ اور نور حسین ڈیہڑ کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈیہڑ برادری کی حمایت پر دلی خوشی ہوئی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان، ورکرز، مقامی رہنماوں اور باالخصوص نون لیگ کی  قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 1134858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش