0
Tuesday 14 May 2024 03:27

نیب نے نون لیگ کے گزشتہ دور حکومت میں گندم اور آٹا سکینڈل کی تحقیقات بند کر دیں

نیب نے نون لیگ کے گزشتہ دور حکومت میں گندم اور آٹا سکینڈل کی تحقیقات بند کر دیں
اسلام ٹائمز۔ نیب نے مسلم لیگ نون کے گزشتہ دور حکومت میں گندم اور آٹا سکینڈل کی تحقیقات بند کر دیں۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے کرپشن کے متعلق جاری تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی، نیب ترمیمی قانون کے باعث تحقیقات بند کرنے کی منظوری دی گئی۔ نیب نے معاملے کی تحقیقات اینٹی کرپشن پنجاب کو منتقل کرنے کی سفارش کی۔ نیب محکمہ خوراک میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات میں مصروف رہا۔ تحقیقات میں گندم کی ہزاروں بوریاں چوری کرنے کا معاملہ بھی زیر تفتیش رہا۔ رمضان پیکیج کرپشن میں محکمہ خوراک کے افسران کے علاوہ کئی سیاستدانوں کے نام بھی شامل تھے، رمضان پیکیج میں سیکرٹری خوراک اور دیگر افسران کو بھی سنگین الزامات کا سامنا رہا۔
خبر کا کوڈ : 1134894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش