0
Tuesday 14 May 2024 05:12

ایک آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل خطے میں قیام امن کا باعث ہے، رجب طیب اردگان

ایک آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل خطے میں قیام امن کا باعث ہے، رجب طیب اردگان
اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر "رجب طیب اردگان" نے انقرہ میں یونان کے وزیراعظم کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ جس میں رجب طیب اردگان نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے لئے پیش ہونے والی قرارداد کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1967ء کی حدود کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی خطے میں امن آ سکتا ہے۔ انہوں نے حماس کو دہشت گرد قرار دینے کی کوشش کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک مقبوضہ سرزمین میں اپنا دفاع کر رہی ہے۔ رجب طیب اردگان نے کہا کہ 35 ہزار سے زائد نہتے فلسطینی شہریوں کے قتل عام پر عالمی برادری بالخصوص مغربی ممالک کو آواز اٹھانی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے اور اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرنے کے لئے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے 75 سالہ ظلم و بربریت کے خلاف فلسطینی مقاومتی گروہوں نے گزشتہ سال 7 اکتوبر کو آپریشن طوفان الاقصیٰ انجام دیا۔ اس کارروائی اور صیہونی اشتعال انگیزی کے 45 دنوں کے بعد 24 نومبر کو پہلی بار چار روز کے لئے اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوا۔ اس جنگ میں 7 دن کے لئے دو مرتبہ اضافہ ہوا۔ جس کے بعد یکم دسمبر جمعہ کی صبح ایک بار پھر اسرائیل نے غزہ پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اس صیہونی رژیم نے اپنی ناکامی کے ازالے اور استقامتی محاذ کے حملوں کو روکنے کے لئے غزہ جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا اور ابھی تک بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1134898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش