0
Tuesday 14 May 2024 11:33

جیلوں میں قیدیوں کیساتھ غیر انسانی سلوک ختم کرنے کا فیصلہ

جیلوں میں قیدیوں کیساتھ غیر انسانی سلوک ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی جیل میاں فاروق نذیرنے قیدیوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالے غیر انسانی سلوک کو ختم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ آئی جی جیل کی جانب سے تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔ جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے قیدیوں کے سر جھکانے اور زمین پر بیٹھنے کا کلچر ختم کر دیا جائے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اعلی ٰحکام کے دورہ کے دوران قیدیوں کو زمین پر بٹھانے کی بجائے بنچ فراہم کئے جائیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ شخصیات کے دورے کے دوران کوئی بھی قیدی اپنا سر نہیں جھکائے گا، قیدیوں کو سپرنٹنڈنٹ جیل کے سامنے سر جھکانے اور جوتے اتارنے پر مجبور بھی نہیں کیا جائیگا۔

آئی جی جیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام جیل سپرنٹنڈنٹس اپنے دورے کی ویڈیوز اور تصاویر ہفتہ وار ریکارڈ کرینگے، اور جیل سپرنٹنڈنٹس ہفتہ میں کم از کم ایک دفعہ آئی جی جیل کو گروپ میں ویڈیوز شیئر کرینگے۔ ذرائع کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد انگریز دور کے قوانین کا خاتمہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انگریز دور میں سپرنٹنڈنٹس انگریز ہوا کرتے تھے، وہ شہریوں کی عزت نفس مجروح کرنے کیلئے انہیں زمین پر بٹھاتے اور انہیں سر جھکا کر بیٹھنے کا کہا جاتا تھا۔ آئی جی جیل کی جانب سے انگریز دور کے قوانین کا خاتمہ لائق تحسین اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1134944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش