0
Tuesday 14 May 2024 11:46

آزاد کشمیر میں جو صورتحال پیش آئی وہ تشویشناک ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

آزاد کشمیر میں جو صورتحال پیش آئی وہ تشویشناک ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں جو صورتحال پیش آئی وہ تشویشناک ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ آزاد کمشیر کے لوگوں کے مسائل کی مکمل حمایت کرتے ہیں، افسوس ہے کہ گزشتہ سال بھی یہ صورتِ حال پیش آئی اور معاہدے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جب لوگوں کو کچھ فراہم نہیں کریں گے تو غم و غصہ ہو گا، احتجاج میں شرپسند عناصر بھی شامل ہوتے ہیں، ان کی حمایت نہیں کرتے، ایک طرف ہزاروں ایکڑ زمین والے دوسری طرف چھوٹا کسان ہے۔  حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فارم 47 پر بنی پنجاب حکومت گندم نہیں خرید رہی، عام انتخابات میں کراچی میں بلدیاتی الیکشن سے زیادہ ووٹ ملے، جماعت اسلامی ایک منظم جماعت ہے، کسی خاندان پر نہیں چلتی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی کی آواز پورے پاکستان میں خود بھی اور پوری جماعت لے کر چلے گی، کراچی منی پاکستان ہے اس کو اکیلا نہیں کر سکتے، یہاں جماعت اقتدار میں آجاتی ہیں پر اسے اون نہیں کرتیں، شہر کو کچھ نہیں ملتا، کراچی کو اس کا حق ملنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1134949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش