0
Tuesday 14 May 2024 11:52

دہشتگردوں کیخلاف ڈی جی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں میں آپریشن کا فیصلہ

دہشتگردوں کیخلاف ڈی جی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں میں آپریشن کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے دہشت گردوں کیخلاف ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں میں آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کی ذمہ داری سی ٹی ڈی کو دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کے دائر اختیار کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کیلئے سمری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ارسال کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ کی مںظوری کے بعد سی ٹی ڈی کو مذکورہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کرنے کا ٹاسک سونپا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں میں داعش اور ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے محفوظ پناہ گاہیں ہیں، جن کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1134953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش