0
Tuesday 14 May 2024 13:42

جنوبی وزیرستان، گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان، گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں ایک گھر میں دھماکا ہوا، جس میں خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان لدھا کے علاقے تنگی بدین زئی میں گھر کے اندر ہونے والا دھماکا آئی ای ڈی بم سے ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاندان حال ہی میں اپنے گھر شفٹ ہوا تھا۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں بنوت خان ،بیوی، شاہ زیب اور بیٹی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1134970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش