0
Tuesday 14 May 2024 15:16

آڈیو لیکس کیس میں مجھے پہ پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابر ستار

آڈیو لیکس کیس میں مجھے پہ پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابر ستار
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر چیف جسٹس عامر فاروق کو ایک اور خط لکھ دیا۔ جسٹس بابر ستار نے انکشاف کیا کہ آڈیو لیکس کیس میں مجھے پہ پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ٹاپ آفیشل کی طرف سے پیغام ملا پیچھے ہٹ جاؤ، مجھے پیغام دیا گیا سرویلینس کے طریقہ کار کی اسکروٹنی کرنے سے پیچھے ہٹ جاؤ۔ جسٹس بابر ستار نے لکھا کہ میں نے اس طرح کے دھمکی آمیز حربے پر کوئی توجہ نہیں دی، میں نے یہ نہیں سمجھا کہ اس طرح کے پیغامات سے انصاف کے عمل کو کافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1135003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش