0
Tuesday 14 May 2024 17:57

پانچ لاکھ افغانوں نے جعلی شناختی کارڈ بنائیں، بی این پی عوامی کے رہنماؤں کا دعویٰ

پانچ لاکھ افغانوں نے جعلی شناختی کارڈ بنائیں، بی این پی عوامی کے رہنماؤں کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ 5 لاکھ افغان خاندانوں نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈز بنائے ہیں۔ افغان مہاجرین کی بڑی تعداد کوئٹہ میں موجود ہیں، جنہیں واپس بھیجا جائے۔ یہ بات بی این پی عوامی کی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے رہنماء الیاس مینگل، مرکزی کونسل کے ارکان رمضان ریکی و دیگر اراکین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں طالبان حکومت کو تقریباً تین سال ہونے کو ہیں اور اب وہاں امن بھی قائم ہوچکا ہے۔ لہٰذا افغان پناہ گزینوں کا پاکستان میں رہائش رکھنے کا جواز باقی نہیں رہتا اور ان کا مہاجر اسٹیٹس بھی ختم ہوچکا ہے۔ بی این پی عوامی کے رہنماؤں نے کہا کہ بلاتفریق چاہے وہ افغان کارڈ ہولڈر ہوں، مہاجر کارڈ ہولڈر ہوں یا غیرقانونی ان کے ملک روانہ کیا جائے۔ رپورٹس کے مطابق افغان پناہ گزینوں کی سب سے بڑی آبادی کوئٹہ میں ہے اور تقریباً 5 لاکھ افغان خاندانوں نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ و دیگر دستاویزات حاصل کر رکھی ہیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان تمام جعلی دستاویزات کو منسوخ اور مہاجرین کو واپس ان کے وطن بھیجا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1135031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش