0
Tuesday 14 May 2024 18:43

گلگت بلتستان میں 20 سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور 16 فاریسٹ نرسریوں کو لیز پر دیدیا گیا

گلگت بلتستان میں 20 سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور 16 فاریسٹ نرسریوں کو لیز پر دیدیا گیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں ایک معاہدے کے تحت 20 سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور 16 فاریسٹ نرسریوں کو لیز پر دیدیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جن ریسٹ ہاؤسز کو پاک فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے ان میں پھنڈر غذر ریسٹ ہاؤس رقبہ 4 کنال، گوپس ریسٹ ہاؤس، وی آئی پی ریسٹ ہاؤس نلتر( 10 کنال) کریم آباد ہنزہ، ہوپر نگر ریسٹ ہاؤس، سمائر نگر ریسٹ ہاؤس، بابوسر ریسٹ ہاؤس، راما استور، عیدگاہ استور، منی مرگ استور ریسٹ ہاؤس، کچورا ریسٹ ہاوس، شگر ریسٹ ہاؤس، بلترو ریسٹ ہاؤس سکردو، حمید گڑھ سکردو ریسٹ ہاؤس، خپلو، سنگل، تھلیچی، پسو، اور استور چلم ریسٹ ہاؤس شامل ہیں۔
 
لیز پر دی گئی کاری نرسریوں میں وائلڈ لائف ہٹ نلتر رقبہ چار کنال، فاریسٹ ہٹ نلتر رقبہ 12 کنال، دیہی چار کنال، بابوسر چھ کنال، راما استور چار کنال، چلم استور 3 کنال، اولڈ فاریسٹ نرسری، کارگاہ نرسری، جوتل نرسری رقبہ 64 کنال، پھنڈر نرسری رقبہ 92 کنال، گاہکوچ نرسری رقبہ 175 کنال، بوریت جھیل، بونیر داس رقبہ 413 کنال، راما استور رقبہ 24 ایکڑ، حوطو سکردو 413 کنال، اولڈنگ سکردو(سٹی پارک) رقبہ 55 کنال اور گانچھے سیلنگ میں 8 کنال پر مشتمل سرکاری نرسری شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1135034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش