0
Tuesday 14 May 2024 18:54

لاہور، زیادتی کے کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ

ملوث ملزمان کی گرفتاری بھی التواء کا شکار
لاہور، زیادتی کے کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رواں سال 235 خواتین جنسی زیادتی کا شکار ہوئیں۔ جن میں سے پچاس فیصد مقدمات کے چالان مرتب کیے گئے۔ ساڑھے چار ماہ کے دوران جنسی ذیادتی کے 235 مقدمات درج ہوئے، جبکہ ملوث ملزمان کی گرفتاری بھی التواء کا شکار رہی۔ معاشرتی تضحیک آمیز رویے الگ متاثرہ خواتین کی پریشانی کا باعث بننے لگے۔ قانونی ماہرین کے مطابق جنسی ذیادتی کا شکار خاتون مقدمہ کے اندراج سے انصاف کے حصول تک شک کی نگاہوں کا سامنا کرتی ہیں۔ نوکری ملنے سے لیکر رشتوں کی تلاش تک درجنوں سوالات اور ان کہے جوابات پیچھا کرتے ہیں۔ بعض خواتین تفتیشی مراحل میں ہی انصاف کی امید چھوڑ جاتی ہیں۔ تاہم پولیس حکام یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ متاثرہ خواتین کا تحفظ اور عصمت کسی صورت پامال نہیں ہونے دی جاتی۔ متاثرہ خواتین کو فوری انصاف کے لیے بروقت مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔ رواں سال جنسی ذیادتی کے مقدمات کی تفتیش جاری ہے، پولیس ریکارڈ کے مطابق اکثر مقدمات میں مدعیہ اور ملزمان کے درمیان معاملات طے پانا بھی ایک حقیقت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1135037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش