0
Tuesday 14 May 2024 18:56

فاروق ستار نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو آئینہ دکھا دیا

فاروق ستار نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو آئینہ دکھا دیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو آئینہ دکھا دیا۔ قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران فاروق ستار نے کہا کہ علی محمد خان آپ کو آج اندازہ ہوا ہے؟ ہم تو ایک زمانے سے یہی بات کرتے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ 4 سال تک کہتے تھے ہم اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں، اب آپ کے چیئرمین کو اس بات پر معافی مانگنی چاہیے۔ ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے باوجود ڈھائی کروڑ لوگ غربت کی سطح سے نیچے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کے بجائے بینظیر انکم جنریشن پروگرام بنایا جائے۔ فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں گزشتہ 15 سال میں کرپٹ ترین دور رہا، نوجوانوں کے حقوق سلب ہوئے، صوبے میں جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں دی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 1135038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش