0
Tuesday 14 May 2024 18:58

گلگت بلتستان میں فور جی سروس کی عدم فراہمی، سیلولر کمپنیوں کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

گلگت بلتستان میں فور جی سروس کی عدم فراہمی، سیلولر کمپنیوں کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں فور جی انٹرنیٹ سروس کے لیے صدر گلگت بلتستان لائرز فورم ایڈووکیٹ حسن عسکری ناز نے ہائیکورٹ اسلام آباد سے رجوع کر لیا۔ پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے زونگ، ٹیلی نار اور یوفون وغیرہ کمیونیکیشن کمپنیوں کو اکتوبر 2021ء میں باقاعدہ آکشنکے بعد گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 4g سروس چلانے کا باقاعدہ لائسنس ایشو کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے حکومت گلگت بلتستان، حکومت آذاد کشمیر کے ساتھ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی اسلام آباد کے حکام کے درمیان باضابطہ اجلاس اور معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے تھے۔ 
 
ٹیلی کمیونیکیشن قوانین کے مطابق لائسنس کے اجراء کے بعد ایک سال کے اندر متعلقہ ایریاز میں فور جی سروسز کی انسٹالیشن مکمل کرکے سروس کے آغاز کرنے کے پابند تھے تاہم 3 سال گزرنے کے باوجود آزاد کشمیر کے ایریاز میں فور جی سروس کا آغاز تو کیا گیا تاہم ابھی تک گلگت بلتستان میں متعلقہ ٹیلی کمیونیکشن کمپنیاں فور جی سرورسز کا آغاز کرنے میں ناکام رہی ہیں یا گلگت بلتستان کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اس لیے گلگت بلتستان کے عوام اس دور جدید میں کمیونیکشن کے بنیادی حق سے محروم ہیں۔ اس لیے ہائیکورٹ اسلام آباد سے متعلقہ اداروں کے خلاف پٹیشن دائر کیا گیا ہے۔ تاکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یا تو متعلقہ کمپنیوں کے لائسنس پہ نظر ثانی کرے یا فوری گلگت بلتستان میں فور جی سروس کو انٹرنیشنل اور نیشنل لیول کے مطابق آغاز کروائے۔
خبر کا کوڈ : 1135039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش