0
Tuesday 14 May 2024 20:01

بی جے پی، آر ایس ایس اور مودی آئین کی کتاب کو پھاڑ کر پھینکنا چاہتے ہیں، راہل گاندھی

بی جے پی، آر ایس ایس اور مودی آئین کی کتاب کو پھاڑ کر پھینکنا چاہتے ہیں، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو جھانسی پارلیمانی سیٹ سے اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کے امیدوار پردیپ جین کی مہم چلانے کے لئے عوام کے درمیان پہنچے۔ دونوں لیڈروں نے رانی لکشمی بائی قلعے کے دامن میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر عوام کو لوٹنے اور دھوکہ دینے کا الزام لگایا اور ساتھ ہی وعدہ کیا کہ وہ اقتدار میں آنے پر ریاست کے لوگوں کو خالص آٹا اور موبائل ڈیٹا فراہم کریں گے۔ راہل گاندھی نے بھی بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی اور بی جے پی پر بھیم راؤ امبیڈکر کے آئین کو ختم کرنے کا الزام لگایا۔ راہل گاندھی نے رانی لکشمی بائی کی سرزمین پر حلف لیتے ہوئے آئین کی حفاظت کی بات کی اور کہا کہ مخلوط حکومت بنتے ہی ہر شہری کے کھاتے میں 8500 روپے بھیجے جائیں گے۔

راہل گاندھی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھانسی للت پور سے اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کے امیدوار پردیپ جین نہیں بلکہ ببر شیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھانسی میں سمارٹ سٹی کے نام پر چھتری لٹکا کر کرپشن کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گنگا میں لاشوں کے ڈھیر لگے تھے اور ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر اور آکسیجن نہیں تھی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ تب نریندر مودی کہہ رہے تھے، تھالی بجاؤ، موبائل کی لائٹ آن کرو اور میڈیا والے کہہ رہے تھے، واہ کیا وزیراعظم ہے، کیا مضحکہ خیز بات کہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1135043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش