0
Tuesday 14 May 2024 20:22

کراچی میں جنسی درندے نے معصوم بچی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

کراچی میں جنسی درندے نے معصوم بچی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں درندہ صفت شخص نے 7 سالہ معصوم بچی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس سرجن کراچی نے بچی سے زیادتی کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 7 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، اورنگی ٹاؤن کے علاقے کی رہائشی خاتون بچی کو لے کر اسپتال آئی۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے بچی کو ہوس کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا، والدہ نے پولیس کو بیان میں کہا کہ میں کام کرتی ہوں، بچی کا باپ نشہ کرتا ہے اور گھر پر نہیں رہتا۔

پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ نے بچی سے زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ڈی این اے پروفائلنگ اور کراس میچ کیلئے نمونے لئے ہیں، بچی کی حالت تشویشناک ہے، اسپتال میں زیر علاج ہے۔ دوسری جانب اورنگی اتحاد کالونی کچی آبادی میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پاکستان بازار میں بچی کے دادا عبدالغفور کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچی 4 بجے گھر سے کھیلنے کیلئے نکلی، 5 بجے واپس آئی تو بہت رو رہی تھی، ملزمان نے گھر کے قریب نامعلوم مقام پر پوتی سے زیادتی کی۔
خبر کا کوڈ : 1135053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش